نیوزی لینڈ میں باؤنسی پچزپاکستانی بیٹسمینوں کا دل دہلانے لگیں۔

(تحریک نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیم کو مسلسل پانچ ون ڈے میچز میں شکست ہوئی تو شائقین نے آس لگالی کہ شاید فارمیٹ کی تبدیلی سے ہی کارکردگی میں بہتری کے کچھ آثار نظر آجائیں لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھی بیٹنگ ناکامیوں کی دلدل سے نہ نکل پائی،ٹاپ سے لوئر آرڈر تک صرف بابر اعظم اور حسن علی ہی تھوڑی مزاحمت کرنے میں کامیاب رہے، پوری ٹیم 105رنز پر ڈھیر ہوگئی، نیوزی لینڈ نے باآسانی7وکٹ سے فتح کوگلے لگایا۔
مسلسل 6شکستوں سے چور پاکستان ٹیم سیریز کے دوسرے میچ کیلیے منگل کو ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچی تو کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی آرام کو ترجیح دی،مینجمنٹ پلان پر غور کرتی رہی، بدھ کو بھرپور پریکٹس سیشن میں پاکستانی کرکٹرز شکستوں کی کھائی سے نکلنے کی تدبیریں تلاش کرینگے۔
کوچ پیس، باؤنس اور سوئنگ سے گھبراکر اسپنرز کو بھی وکٹوں کی قربانی پیش کردینے والے بیٹسمینوں کو دباؤ سے نکالنے کیلیے کوشاں ہیں، بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں سمیت کئی تجربات ایک ساتھ ناکام ہونے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے بھی ٹیم کا نیا کمبی نیشن بنائے جانے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *