ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ مخصوص ہدف افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر ۔

(تحریک نیوز ڈیسک ) راولپنڈی: ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ مخصوص ہدف افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر- ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 24 جنوری کو کرم ایجنسی میں ہونے والا امریکی ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 24 جنوری کو ہونے والا امریکی ڈرون حملہ مخصوص ہدف پر کیا گیا، یہ ڈرون حملہ دہشت گردوں کے باقاعدہ ٹھکانے پر نہیں بلکہ افغان مہاجرین کے کیمپ پر کیا گیا۔
میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈرون حملے سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت پہنچی کیوں کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں چھپے دہشت گردوں پر کیا گیا تھا اور ہم پہلے دن سے ہی افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *