احسان اللہ احسان کا معاملہ سویلین ایجنسیز کو بھجوایا تھا،وزارت داخلہ

(تحریک نیوز ڈیسک) اسلام آباد: وزارت داخلہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان پر مقدمے کی معلومات کے معاملے پر لاجواب ہوگئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفوری حیدری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے اس سوال کہ احسان اللہ احسان کے خلاف کیا مقدمہ چلایا جارہا ہے؟ پر تحریری جواب داخل کراتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتا یا کہ اس بارے میں ہمارے پاس کوئی جواب نہیں، احسان اللہ احسان کا معاملہ سویلین ایجنسیز کو بھجوایا تھا تاہم سویلین ایجنسیز کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو نہیں دیکھ رہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے اتھارٹیز کو حکم دیا ہے کہ عدالت کے حکم کے بغیر احسان اللہ احسان کو نہ چھوڑا جائے، اس لیے وزارت داخلہ کی سفارشات پر احسان اللہ احسان کے مقدمے کو خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا، اگر کمیٹی نے منظوری دی تو احسان اللہ کے خلاف کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *