چیف جسٹس كی سر براہی میں لارجر بینچ نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق سماعت كرے گا

(تحریک نیوز ڈیسک) اسلام آباد: سپریم كورٹ نے آئین كے آرٹیكل 62 ون ایف كے تحت نااہل قرار دیے جانے کی مدت كے تعین کے لیے لارجر بینچ تشكیل دے دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار كی سر براہی میں پانچ ركنی لارجر بینچ 30 جنوری كو نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق سماعت كرے گا۔ لارجر بینچ كے ممبران میں جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔
سپریم كورٹ میں جعلی ڈگری پر تا حیات نااہل ہونے والوں نے درخواستیں دائر كر ركھی ہیں۔ عدالت نے جعلی ڈگری کے حامل ارکان اسمبلی كو آئین كے آرٹیكل 62 ون ایف كے تحت نا اہل قرار دیا تھا جس پر جعلی ڈگری والوں نے نااہلی كی مدت كے تعین كے لیے درخواستیں دائر كی تھیں۔
آئین كے مذكورہ آرٹیكل كے تحت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین كو بھی نااہل كیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین نے كہا ہے كہ اگر عدالت نے درخواستوں پر نااہلی كی مدت کا تعین كردیا تو امكان ہے كہ ان دونوں رہنماؤں كو بھی ریلیف مل سكتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *