سپریم کورٹ نے اینکر پرسن شاہد مسعود کو اتوار کو طلب کرلیا۔

(تحریک نیوز ڈیسک) لاہور: پنجاب حکوت کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں تاہم اس حوالے سے جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی جب کہ سپریم کورٹ نے اینکر پرسن شاہد مسعود کو اتوار کو طلب کرلیا۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے رپورٹ دی کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ موجود نہیں جب کہ جعلی فہرست سامنے لاکر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی گئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کیس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے، ملزم علی عمران کا صرف ایک موبائل اکاؤنٹ ہے جس میں 130 روپے کا بیلنس ہے البتہ حکومت پنجاب نے ایک اور شناختی کارڈ دیاہے جس کی چھان بین کررہے ہیں۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے دوسرے شناختی کارڈ پر بھی کوئی بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دوسرے شناختی کارڈ کی جانچ بھی مکمل کرلی گئی ہے جب کہ پنجاب حکومت کے فراہم کردہ ملزم کے دونوں شناختی کارڈ پر کوئی اکائونٹ نہیں کھولا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *