زینب قتل کیس میں فرد جرم عائد

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ جج نے چالان میں درج قتل، اغوا، زیادتی اور دہشتگردی سمیت تمام الزامات ملزم عمران کو پڑھ کر سنائے جس کے بعد عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔ ہفتے کو ملزم کو چالان کی نقول فراہم کی گئی تھیں۔ ملزم اس سے قبل دوران تفیش پولیس کے سامنے زینب سے زیادتی اور قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔ تین وکلائے استغاثہ پر مشتمل ٹیم اس مقدمے کی پیروی کررہی ہے جب کہ قانون کے تحت ملزم عمران علی کو وکیل صفائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *