ملک میں جمہوریت شہید بھٹو کی قربانی کی وجہ سے ہے۔شائستا کھوسا

اسلام آباد۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شائستا کھوسا نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کی قبر جمہوریت کا محور جبکہ جاتی امراء کرپشن کا مرکز ثابت ہو چکا۔ کے گماشتے عدالت عظمیٰ سمیت تاریخ اور عوام کی عدالت سے بھی بدعنوان ثابت ہو چکے۔ملک میں جمہوریت بھٹو خاندان کے خون کی بدولت زندہ ہے ورنہ نواز شریف تو اپنی جان بخشی کے عوض مشرف سے معاہدہ کر کے کھسک گئے تھے بھٹو شہید کا عدالتی قتل پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل تھا۔بھٹو شہید نے اصولوں اور عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا اور تختہ دار کو چوما۔دوسری طرف آمریت کی نرسری کے پیداوار شریف برادران پرویز مشرف کے پاوں پکڑ کر بھگوڑا ہوگئے اور تیسری بار اقتدار ملنے کے باوجود نشان عبرت بن گئے ۔سیاسی شعور رکھنے والوں کے لئے ان واقعات میں بہت بڑا سبق موجود ہے کہ عوامی اور اصولوں کی سیاست کرنے والے مر کے بھی زندہ ہوتے ہیں اور آمروں کی چھتری تلے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے زندگی میں ہی اپنے انجام کو پہنچتے ہیں ۔نااہل لیگ کا سیاسی بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور اوٹ پٹانگ بیانات ڈوبنے والوں کی آخری چیخیں ہیں ۔بھٹو شہید عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور تاریخ انکے نام کی تعظیم کرتی ہے۔بیہودہ بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے اپنی ذہنی پراگندگی اور سیاسی میلاپن ظاہر کر رہے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *