پاکستان پیپلز پارٹی کو نئی چہروں کو آگے لانا چاہیئے۔وزیر برھان علی

(اسلام آباد رپورٹ)
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل انچارج میڈیا مانیٹرنگ سیل گلگت بلتستان وزیر برہان علی نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ اعلی قیادت کو ہمارا مشورا اور گذارش ہے کہ شائستہ کھوسہ کو NA-53 کا ٹکیٹ دیا جائے۔اب قوم کو ایسے قابل عوام دوست لیڈر کی ضرورت ہے۔شہید بی بی کے ویجن کو تکمیل تک پہچانے کے لئے اب ہمیں نئے چہروں کو آگے لانا ہوگا۔شائستہ کھوسہ پارٹی کہ لئے محنت کر رہی ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ایک ورکر کی طرح پارٹی کے لئے اپنی توانائیان سر انجام دے رہی ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا جیالے میری طاقت ہیں۔اور اب یہ ہی جیالے پارٹی چیئرمین سے اپیل کرتے ہیں کہ شائستہ کھوسہ کو پارٹی کا ٹکیٹ دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *