بیبی شہید ہم عورتوں کے لئے ایک مثال ہیں۔صنم بلوچ

لاڑکانہ۔
پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما صنم بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کے بیبی شہید کی جمہوریت کے لئے جستجو بھری زندگی ہم عوتوں کے لئے اعلی مثال ہے۔بیبی شہید نے ہمیشہ عورتوں کے حقائق کے لئے آواز بلند کی۔انہوں نے مزید کہا کہ آج آٹھ مارچ ہے عورتوں کا عالمی دن آج میں اپنے قائد بیبی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو عقیدت بھرا خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کرشنا کوہلی کو سینیٹ کی نمائندگی دیکے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی حقیقی علمبردار ہے۔ اور ھمیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔آج اسی کمٹمینٹ کو پورا کرنے کہ لئے بہتر جمہوریت کہ لئے شہید بیبی کی بیٹیاں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔جس کی کوئی مثال نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *