نوازشریف نے سینیٹ الیکشن کی مخالفت کیوں کی؟؟؟ وہ کس کو اقتدار پر لانا چاہتے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہلی کا بدلہ پوری قوم اور جمہوری نظام سے لینا چاہتے ہیں اور غیرجمہوری قوتوں کو دعوت دینے کیلئے سینیٹ انتخابات کو مشکوک بنانے کی سازش کر رہے ہیں. پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔

ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سینیٹ انتخابات کے عمل کو رول بیک کروانے درپے ہو چکے ہیے. نواز شریف کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے اس لئے سینیٹ انتخابات پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں ، سینیٹ انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف علاقائی لیڈر ہیں،نواز شریف اب ہر جمہوری عمل کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاقائی خواب جمہوری استحکام سے نہیں افراتفری سے ہی پورے ہو سکتے ہیں، نواز شریف اپنی مخصوص سوچ اور علاقائی خواب کی تکمیل کیلئے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانامہ سے اب تک نواز شریف نے ہر قدم پر ثابت کیا کہ وہ قومی نہیں علاقائی لیڈر ہیں، نواز شریف اداروں سے تصادم کر کے جمہوری عمل پر کاری ضرب لگانا چاہتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوریت کی استحام کی جدوجہد کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف نواز شریف کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *