پیرس میں پی آئی اے کا ایک نیا کارنامہ،فضائی میزبان گرفتار

پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا جبکہ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا ،یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای)کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیاترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا ۔ انہوں نے کہا اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔
قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمے داری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *