احسن اقبال نے چیف جسٹس آف پاکستان سے حکومت کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے کیا کہا؟؟؟؟

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب! حکومت کی کارکردگی جانچنا اگلے انتخابات میں پنجاب کی عوام کا کام ہے، آپ عام انتخابات سے قبل ایسے بیانات کیسے دے سکتے ہیں؟ عدلیہ کا سیاست ذدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہو گا۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ عزت مآب چیف جسٹس صاحب! حکومت کی کارکردگی جانچنا اگلے انتخابات میں پنجاب کی عوام کا کام ہے، چیف جسٹس صاحب آپ عام انتخابات سے قبل ایسے بیانات کیسے دے سکتے ہیں کیا عدلیہ ایک سیاسی جماعت ہے؟ عمران خان اور آصف زرداری اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں، عدلیہ کا سیاست زدہ ہونا ہمارا مشترکہ نقصان ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *