نواز شریف پر حملے کرنے والے کے لیے مریم نواز کا پیغام

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں ہو سکتی، مذمتی بیان جاری کر دینے سے کیا لوگ معاف کر دیں گے

مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج صبح میرے دل کو بہت تکلیف پہنچی، مجھے پتہ ہے جو آپ کے لیڈر کے ساتھ صبح کیا گیا اس کا آپ کو دکھ ہے لیکن جو حق کے راستے پر ہوتا ہے اس کی راہ میں مشکلات آتی ہیں، آپ کا لیڈر نواز شریف حق اور سچ کے راستے پر ہے۔ آپ کا لیڈر نہ دھونس سے پیچھے ہٹا نہ دھرنوں، سازشوں اور فتنوں سے پیچھے ہٹا۔ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے۔ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کے وجہ سے نواز شریف کے چاہنے والوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نواز شریف دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا جانتا ہے۔ میں بھی آپ کے بہادر لیڈر کی بیٹی ہوں۔ یہ جذبہ نہیں جلسہ نہیں یہ انقلاب ہے، یہ بیداری کی لہر ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *