انگلیوں کے ناخن اور بغلوں کے بال بظاہر اضافی چیز لگتے ہیں لیکن ان کا کام بہت اہم ہے۔۔۔

خدا نےکوئی چیز بلاوجہ نہیں بنائی اور ہمارےجسم میں ہر حصے کا کوئی نہ کوئی کام ضرور ہے۔ بغلوں کے بال اور انگلیوں کے ناخن بظاہر اضافی چیز لگتے ہیں، لیکن ان کا کام بھی بہت اہم ہے . آئیے آپ کو ان کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ بغلوں کے بال بظاہر فضول نظر آنے والے یہ بال اصل میں انسان کی انفرادی خوشبو کاتعین کرتے ہیں جس سے مخالف جنس آپ کی طرف متوجہ ہوتی ہے. ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بغلوں کے بال ہمارے پسینے کے گلینڈز کے اوپر اگتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو ان بالوں کی وجہ سے ہمارے جسم کی ایک انفرادی خوشبو یا بدبو پیدا ہوتی ہے اور مخالف جنس ہماری جانب مائل ہوتی ہے.

انگلیوں کے ناخن ویسے خواتین کے لئے انگلیوں کے ناخن بہت ہی زیادہ اہم ہیں کہ وہ ان پر نیل پالش لگا کر ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں لیکن فیشن کے علاوہ ہم ان کی وجہ سے اشیاءکو صحیح طرح سے پکڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اسی طرح یہ ہمیں صحت کا حال بھی بتاتے ہیں۔ اگر جسم میں کسی بھی چیز مثلاً آئرن، کیلشیم، خون کی کمی پیدا ہوجائے تو وہ اس کا علم ناخنوں کی رنگت دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *