شادی میں لگایا گیا اُونچا میوزک ایک نئی نویلی دلہن کی موت کی وجہ بن گی…

شادی بیاہ پر ڈھول بجانا اور اُونچی آواز میں میوزک لگانا تو عام بات ہے لیکن حال ہی میں شادی میں لگایا گیا اُونچا میوزک ایک نئی نویلی دلہن کی موت کی وجہ بن گیا۔ بھارتی ریاست حیدر آباد میں ایک دلہن اپنی ہی شادی پر اُونچی آواز میں لگی موسیقی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن کی شناخت گائتری کے نام سے ہوئی۔
شادی کے بعد نئے جوڑے نے مندر کا دورہ کیا۔ لیکن مندر سے باہر آتے ہوئے دلہن بے ہوش ہو کر گر پڑی، بے ہوش ہونے پر دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا لیکن بد قسمتی سے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد گائتری کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ گائتری یہاں لانے سے قبل ہی چل بسی۔ گائتری کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ انہوں نے شُبہ ظاہر کیا کہ شادی پر اُونچی آواز میں چلنے والا میوزک گائتری کے لیے مبینہ طور پر ناقابل برداشت تھا۔ گائتری کے اہل خانہ نے انہی دونوں وجوہات کو گائتری کی موت کا سبب قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *