سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت کی بدترین شکست کے بعد مریم نواز کا ٹوئیٹ….

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ میں اپوزیشن کی جیت کو بہت بڑی سازش قرار دے دیا۔زرداری عمران اتحاد پر انکا کہنا تھا کہ تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق 4مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد آج سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کا دن تھا۔
اس موقع پر حکمران جماعت اور اپوزیشن کی جانب خوب سیاسی جوڑ توڑ کا مظاہرہ بھی کیا گیا تا ہم آج ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کا پلڑا رہا اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے 11ووٹوں کی لیڈ سے فتح حاصل کی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ابھی ہونے جا رہا ہے۔انتخاب سے پہلے حکمران جماعت کے ووٹوں کی صورتحال یہ تھی کہ حکومت اور اسکے اتحادیوں کی تعداد 53تھی جبکہ اپوزیشن کے ممبران کی تعداد 50 تھی ۔
اس کے باوجود11ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوار کے جیت جانے کو حکمران جماعت کی جانب سے بڑی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر سابق وزیر اعاظم کی صاحبزادی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *