ہارورڈ یونیورسٹی نے سب سے مشکل سوا ل کا جواب دے دیا، پیٹ کی چربی پگھلانے کا سب سے بہترین نسخہ بتا دیا.

اگر آپ موٹاپہ کم کرنے کے لئے صرف دوڑ لگا رہے ہیں تو ذرا ٹھہریے اور کچھ وزن اٹھانے کے بارے میں بھی سوچئے۔ جی جناب، امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ واقعی موٹاپے میں کمی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ واک یا جاگنگ کے ساتھ وزن اٹھانا شروع کر دیجئے۔

ویب سائٹ indy100 کے مطابق تحقیق کار ڈاکٹر رانیہ میکری نے بتایا کہ ’’اگر ایروبک ورزش (مثلاً بھاگ دوڑ) کے ساتھ وزن اٹھانے کی ورزش کو بھی شامل کر لیا جائے تو پیٹ پر جمع چربی بآسانی کم ہوتی ہے اور آپ کے مسل بھی مضبوط ہوتے ہیں۔‘‘ یہ تحقیق ایک سال تک جاری رہی جس کے دوران 10500 سے زائد مردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی گئیں۔
اس تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جو لوگ صرف واک یا جاگنگ کرتے تھے ان کی نسبت جاگنگ کے ساتھ وزن اٹھانے والوں کا وزن زیادہ تیزی کے ساتھ کم ہوا تھا۔ ان کا صرف وزن ہی کم نہیں ہوا تھا بلکہ جسم بھی عمومی طور پر مضبوط ہو گیا تھا اور خصوصاً مسل زیادہ طاقتور ہو گئے تھے۔ مزید یہ کہ ان میں دل کی بیماری کا امکان بھی دیگر لوگوں کی نسبت واضح طور پر کم ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *