وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ایران پاکستان بزنس فورم سے خطاب

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایران کو کوئلے سے بجلی کے منصوبوں سمیت متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، تھر میں کول انرجی اور ٹھٹھہ، جام شورو اور سکھر میں ری نیو ایبل انرجی میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے منگل کو مقامی ہوٹل میں ایران پاکستان بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایرانی کمپنیاں کراچی اور سندھ کے انفرا اسٹرکچر میں بھی موجود امکانات سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں، ایرانی کمپنیاں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان اورایران باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا، سابق صدر آصف علی زرداری نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا پروجیکٹ سائن کیا تھا، یہ پائپ لائن منصوبہ کچھ مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پیش رفت نہ ہونا بدقسمتی ہے سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر ہیں تھر میں کوئلے کی کان کنی 60 فیصد مکمل ہوچکی آئندہ سال مارچ اپریل تک تھر سے 660 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *