جوتو اور سیاہی مارنی والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ محمد علی بگھیو

لاڑکانہ رپورٹ

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اطلاعات سیکریٹری، لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کائونسل میمبر محمد علی بگھیو فوڈ اور ایگریکلچر چیئرمین منتخب تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے حزب اللہ بگھیو کے بیٹے پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ اطلاعات سیکریٹری، لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کائونسل میمبر محمد علی بگھیو کو فوڈ اور ایگریکلچر چیئرمین ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کی ہم ذمہ داری دینے کے بعد پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر مٹھائیان تقسیم کی گئی، جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقعہ پر محمد علی بگھیو کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو لبیک کرتے ہیں جو بھی ذمہ داریاں دی جائیگی انہیں پورا کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ فوڈ اور ایگریکلچر محکمہ سندھ کو مزید بہتر کرنے کے لئے محنت کرینگے، انہوں نےکہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی سرخرو ہوگی جو پورے ملک میں کامیاب ہوکر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان منتخب کرائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جوتو اور سیاہی مارنی والے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چاہی کسی پارٹی سے تعلق ہو لیکن ظابط اخلاقیات ہونی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں پہلے بھی کئی بار اتحاد بنے مٹ گئے لیکن پیپلزپارٹی کا کچھ بگاڑ نہ سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *