الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیت کردکھائے گی. نوازشریف”کیوں نکالا“ہوگیا،اب جونیئرڈان شہبازشریف کی باری ہے. عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف جیت کردکھائے گی،نوازشریف یا آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں ،دونوں نے 9سالوں میں ہرپاکستانی کوایک لاکھ 30ہزار کامقروض بنا دیا،نوازشریف”کیوں نکالا“ ہوگیا ،اب جونیئرڈان کی باری ہے۔انہوں نے آج پنڈدادن خان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نوجوان زیادہ ہیں لیکن اب بوڑھے بھی آرہے ہیں۔

میانوالی سے اوپرجہلم تک اس علاقے کوجانتا ہوں۔دنیا اوپر چلے گئی لیکن یہ علاقہ پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں کیلئے اس ملک میں وہ تعلیم نہیں ہے کہ یہ بھی ڈاکٹر اور انجینئربنے۔دینی مدرسوں اور سرکاری سکولوں میں جوبچے پڑھتے ہیں ان کابھی حق ہے کہ یہ ڈاکٹر یا انجینئر بنیں۔کیا دیہاتوں میں پڑھنے والے بچے بڑے عہدوں پرجاسکتے ہیں؟ان کا بھی حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ 9سال قبل ہرپاکستانی کے اوپر 35ہزار قرض تھا لیکن 9سال میں 5سال آصف زرداری کے اور 4سال نوازشریف کے شامل ہیں آج ہرپاکستانی پرایک لاکھ 30ہزار قرض ہے۔ملک کوقرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔جب پاکستان کاپیسا چوری ہوکرباہرجاتا ہے توقرضے لینا پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینے کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس دینا پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *