چیئرمین نادرانےسائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دے دیا.

سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم کر دی گئیں۔ چیئرمین نادرانےسائلین کی مشکلات کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ چیئرمین عثمان مبین نے کراچی شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے سائلین سے ملاقات کی اور سائلین سے انکے مسائل پوچھے جس پر سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔

عوامی مشکلات پر چیئرمین نادرا نے اعلیٰ افسران کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔سائلین کی سہولت کے لیے چھٹیاں ختم کر دی گئیں۔ چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *