ہر پاکستانی حکومت کی تعریف کرنے پر مجبور. مصباح الحق، یونس خان، سرفراز احمد اور شاہد آفریدی کیلئے حکومت پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا.

حکومت پاکستان نے مصباح الحق، یونس خان، سرفراز احمد اور شاہد آفریدی کیلئے ایسا شاندار اعلان کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی حکومت کو داد دینے پر مجبور ہو گیا ہے۔ حکومت نے پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے 10 ہزار رنز مکمل کرنے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے یونس خان، مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور چیمپینز ٹرافی جیتنے والے سرفراز احمد کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’ستارہ امتیاز‘ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ان چاروں کھلاڑیوں سمیت 141 پاکستانی اور غیر ملکی افراد کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے. جنہوں نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ویلفیئر، لٹریچر، آرٹس، سپورٹس اور میڈیا میں نمایاں کارنامے سرانجام دئیے۔ ان افراد میں پاکستان کی معروف تائیکوانڈو کھلاڑی ناجیہ رسول بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *