قاضی کی ملزم سے ملاقات کسی بھی طور درست نہیں‌، شہزاد چوہدری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کالمنگار شہزاد چوہدری نے کہا ہے کہ قاضی کی ملزم سے ملاقات کسی بھی طور درست نہیں‌. سپریم کورٹ نے شاہد خاقان کے خلاف نیب میں درخواست دار کرنے کو کہا تھا جو کہ دائر ہو چکی ہے . ایسے حالات میں چیف جسٹس کا ان سے ملنا مناسب نہیں تھا .
عدلیہ کے بارے میں بھی عباسی صاحب کا رویہ مناسب نہیں . اسکے علاوہ عباسی صاحب مسلم لیگ ن کے نمائیندہ ہیں اور مسلم لیگ کے صف اول کے رہنماوں کے خلاف اس وقت مختلف عدالتوں‌ کیس چل رہے ہیں‌. اس موقع پر چیف جسٹس نے ملاقات کرکے خود کو امتحان میں ڈال لیا ہے .. اور ن لیگ اچھی چال چل گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *