آسٹریلیا میں 2500 سال پرانے تابوت سے کیا برآمد.

آسٹریلیا میں سائنس دانوں کو ایک حنوط شدہ لاش کی باقیات 2500سال پرانے تابوت سے ملی ہیں۔ ماضی میں اس تابوت کوخالی تصور کیا جاتا تھا اور اس پر تحقیق نہیں کی گئی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڈنی یونیورسٹی کی نیکولسن عجائب گھر کے پاس گزشتہ 150 سال سے مصر لائے گئے تابوت موجود ہیں۔ ان میں سے3 تابوتوں میں حنوط شدہ مکمل لاشیں موجود تھیں۔ جب ریسرچرز نے چوتھا تابوت کھولا تو وہ توقع کر رہے تھے کہ انہیں کچھ ہڈیاں یا پٹیاں ملیں گی۔ اس ٹیم کے ریسرچر جیمی فریسر کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق یہ تابوت خالی بتاتا گیا تھا اور فقظ کچھ مواد پڑا ملا تھا لیکن اس تابوت میں ایک حنوط شدہ لاش کی لگ بھگ دس فیصد باقیات موجود ہیں۔ یہ تابوت فراعین کی26 ویں نسل کی ایک خاتون کا ہے۔ فریسر کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاش تیس برس کے انسان کی تھی، تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ لاش کسی مرد کی تھی یا خاتون کی ؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *