سلمان کی گرفتاری سے ہر کوئی اداس لیکن ایک خاص کمیونٹی خوش کیوں ہے؟

کالے ہرن کے شکار کیس میں گذشتہ روز جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ۔ جس کے بعد سلمان خان کو جودھ پور کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔ سلمان خان کی گرفتاری پر ان کے تمام مداح اداس ہیں ۔ سلمان خان کے چاہنے والے نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں موجود ہیں ۔
سلمان خان نے انسانیت کی خدمت کے لئے بھی بہت کام کیا ہے . اس لیے سلمان کی گرفتاری کو بھارت کی اکثریت نے قبول نہیں کیا ۔ لیکن بھارتی ارون نائر نے نجی پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کی گرفتاری سے پورے بھارت کے لوگ غمگین ہیں لیکن راجستھان کی بشنوئی کمیونٹی جہاں پر کالے ہرن کو پوجا جاتا ہے۔ وہ سلمان خان کی گرفتاری کے فیصلے سے کافی خوش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *