سانحہ ماڈل ٹاون: چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو تمام تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس آف پا کستان نے سانحہ ماڈل ٹائون کے ورثاء کو انصاف نہ ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو تاخیر ہونے اور تمام تفصیلات عدالت میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے. اور پنجاب خکومت سے تمام تفصیلات طلب کر لی.اس دوران شہید خاتون کی بیٹی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ چار سال گزر جانے پر بھی انہیں انصاف نہیں ملا.

جسٹس ثاقب نثار نے متاثرہ خاندانوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں آپ کو انصاف ضرور ملے گا.انہوں نے آئی جی پنجاب سے تاخیر کی وجوہات رپورٹ کی صورت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا.جس سے شہداء کے ورثاء کو اصاف ملنے کی ایک نئی امید کی کرن نظر آئی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *