ظلم کی انتہا، زمین کی خاطر سگے بھائیوں نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ آپ کا دل بھی دہل جائیگا.

خانیوال میں ظالم کی انتہا، وراثتی جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں نے مل کر بہن کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں. خاتون کی حالت تشویشناک میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ چک نمبر 1 اے ایچ میں اختری بیگم کا بھائیوں کے ساتھ وراثتی جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔

اختری بیگم اپنی وراثتی زمین میں کاشت گندم کی فصل میں گئی تو وہاں پر اس کے 3 سگے بھائی یسین، شبیر اور احمد بھی آگئے جنہوں نے آتے ہی اپنی بہن کو پکڑ لیا. پہلے تو زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد کسی کے وار کر کے اس کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دی اور بعد میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا میں منتقل کیا جہاں اس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔ رشتہ داروں کے مطابق ان کے اس وراثتی رقبہ پر کافی دفعہ لڑائی جھگڑے بھی ہو چکے ہیں ۔ تینوں ملزم تاحال آزاد ہیں. پولیس کا کہنا ہے ملزمان کو جلد گرفتارکر لیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *