جاپان میں زلزلے کے جھٹکے. 3افراد زخمی

جاپان کے مغربی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے ہیروشیما شہر سے 60 میل دور ہونشو جزیرہ متاثر ہوا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ جاپان میں آنے والے اس زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی ہے. زلزلے کی وجہ سے پیش آنے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *