فلم راضی کا ٹریلیر جاری. اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستان آ کر ایسا کام کریں گی کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی.

بھارتی فلم ”راضی “کا ٹریلر جاری ہو گیا جس میں عالیہ بھٹ بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ تفصیل کے مطابق فلم میں عالیہ بھٹ ایک پاکستانی پولیس انسپکٹر کی بیوی اور بھارتی فیلڈ ایجنٹ سہمت کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے شوہر کو دھوکا دیتے ہوئے بھارت کے لئے جاسوسی کا کام سرانجام دیتی ہے۔ 2 منٹ 21 سیکنڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک معصوم لڑکی کو اپنے مقاصد کیلئے جاسوسی کی ٹریننگ دی جاتی ہے اور پاکستان کے اہم معاملات کی جاسوسی اور معلومات اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔فلم کی کہانی 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے پس منظر سے متعلق ہے، جس میں عالیہ بھٹ کی شادی ایک خاص مقصد کے تحت پاکستانی افسر سے کرائی جاتی ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ ”تم ہندوستان کی آنکھ اور کان بن کے پاکستان میں رہو“۔
واضح رہے کہ فلم ”راضی“کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جس میں 1971 میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں ایک کشمیری لڑکی ایک پولیس انسپکٹر سے شادی کرکے پاکستان آتی ہے اور پاکستان کی اہم معلومات بھارت کو فراہم کرتی ہے۔ ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم”راضی“رواں ماہ 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *