لاڑکانہ: 25سالہ لوک فنکارہ کو پرفارمنس کے دوران قتل کردیا گیا

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب لاڑکانہ کے قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب میں ایک نوجوان نےسمینہ سندھو کان میں کچھ کہا۔ سمینہ سندھو پرفارمنس کےدوران جیسے ہی کھڑی ہوئی تونوجوان نے تین گولیاں سینےمیں اتار دیں۔ ثمینہ ایک دو ماہ میں ماں بننےوالی تھی مگربچےکوجنم دینے سے پہلےہی اسےدنیا سے بھیج دیا گیا۔ واقعے کے خلاف ساتھی فنکاروں نے شدید احتجاج کیا۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس نے بھی پھرتی دکھائی۔ متعلقہ تھانےکے ایس ایچ او کو معطل کرکےملزم طارق کوگرفتار کرلیاگیا۔
لاڑکانہ میں25سالہ لوک فنکارہ کو پرفارمنس کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ فنکاروں کے احتجاج پر واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *