لاڑکانہ میں ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں پاس امیدواراں کو آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)
ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں پاس امیدواراں کو آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاج۔احتجاج میں شامل سید فیاض علی نقوی،غلام مصطفٰی بھٹو،نالے مٹھو میرانی ،نوشاد سولنگی،مختیار سیال،منور پٹھان اور دیگر نے احتجاجی مظاہرا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2007 میں تحریری اور زبانی امتحان محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن میں میرٹ کے بنیاد پہ پاس کیا تھا۔لیکن 11سال گزرنے کہ بعد بھی ابھی تک آفر آرڈر نہیں ملے اور گیارہ سال سے روز ہمارا احتجاج ہوتا آ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2010 میں سکھر ہاء کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلا دیا تھا اس کے باوجود عمل درآمد نہیں ہوا اور نہ ہی اعلیٰ حکام ابھی تک نوٹیس لیا ہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلااول بھٹو زرداری و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج کا نوٹیس لیکر آفر آرڈرز دیکر انصاف فراہم کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *