جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرفائرنگ کا واقعہ، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھرپرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی ٹیم قائم کردی گئی . جس کے سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری ہوں گے۔ جبکہ دیگر میں ایس پی سی آئی اے، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون اورایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشرمیکن شامل ہیں۔
اس واقعے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاون میں کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا. پولیس کے مطابق مقدمہ نا معلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا جس میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا. رات کو فائرنگ میں مرکزی دروازے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صبح فائر کی گئی گولی کچن کی کھڑکی پر لگی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *