برطانیہ میں ایک کیلے کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے

برطانوی سپر مارکیٹ ایزڈا کی جانب سے ایک آن لائن آرڈر میں غلطی کی وجہ سے ایک خاتون کو صرف ایک کیلے کے لیے 930 پاؤنڈ چارج کیے گئے ۔
یہ رقم پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ برطانوی شہر ناٹنگہم سے تعلق رکھنے والی بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بل پر یہ دیکھ کر دنگ رہ گئیں کہ ایک کیلے کیلئے11 پینس کی جگہ 930.11 پاؤنڈ چارج کیے گئے تھے ۔
اس کی وجہ سے ان کی کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈیپارٹمنٹ نے ادائیگی روک دی اور ان سے فوری رابطہ کیا۔ بابی گورڈن کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ ایزڈا نے اس ’کمپیوٹر کی غلطی‘ کے لیے معافی مانگی ہے ۔
ان کا کہنا تھا اگرچہ ہمارے کیلے بہت شاندار ہیں تاہم ہم بھی اس بات سے متفق ہیں کہ وہ اتنے قیمتی نہیں اور واضح طور پر ہمارے سسٹم میں کوئی غلطی ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *