نوازشریف کھل کر میدان میں آگئے، چیف جسٹس کیخلاف ایسا اعلان کردیا کہ ہرپاکستانی حیران رہ گیا

احتساب عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ’ملک میں جمہوریت نہیں لیکن ثاقب نثار کی سرپرستی میں ڈکٹیٹرشپ کی بدترین قسم ہے. ملک میں جو کچھ ہورہاہے اور جو پابندیاں لگائی گئی ہیں، وہ جوڈیشل مارشل لاءسے کم نہیں جو حتیٰ کہ مارشل لاءکے دوران بھی نافذ نہیں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس صاحب اپنی بات سنا دیتے ہیں. جب کوئی اور بولتا ہے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں۔ انہیں کرپشن مقدمات میں مجرم قراردلوانے کے لیے سنجیدہ کاوشیں کی گئیں جس کے مقدمات نیب عدالت میں زیرسماعت ہیں.

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سراج الحق کی سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بات بہت معنی خیز ہے. امیر جماعت اسلامی نے بھی بولاکہ اوپر سے حکم آیا تھا. سچی بات خودہی نکل جاتی ہے، ان باتوں کی تحقیقات ہونی چاہیں ۔ عمران خان کو اپنے آپ سے بھی پوچھنا چاہیے کہ کس نے پارٹی کو الیکشن میں ووٹ دینے کی ہدایت کی ، کیا غیر قانونی سیاست میں ملوث لوگ تبدیلی لاسکتے ہیں؟عمران خان کو یہ بھی عوام کو بتاناچاہیے کہ تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور پنجاب سے سینیٹ کی نشست کیسے جیتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *