پنجاب پولیس کی اصلاحات جھنگ سے کیوں۔۔۔؟ تحریر:ڈاکٹر ریاض نول آف جھنگ

زندگی نے بہت کچھ سکھایا،کتابوں نے بھی رہنمائی کی لیکن انسانی رویوں نے جو سبق دیا نہ تو وہ زندگی کے کسی ورق اور نہ ہی کتاب کے کسی صفحے پر تحریر تھا ،اگر تم عظمت کی بلندیوں کو چھونا چاہتے ہو تو اپنے دل میں انسانیت کیلئے نفرت کی بجائے محبت آباد کرو۔زندگی میں ایسے شخص کا ہونا بہت ضروری ہے جس کو دل کا حال سنانے کیلئے لفظوں کی ضرورت نا پڑے،وہ پنجاب پولیس کا ایک درویش صفت انسان جو قدرت کی طرف سے پنجاب پولیس کو عطاء کیا گیا ہے اور وہ پنجاب کے ایک پسماندہ اور جاگیردارانہ نظام کے مالک ضلع جھنگ کو نصیب ہوا ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔میری مراد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ)لیاقت علی ملک ہے مذکورہ آفیسر نے آئی جی پنجاب جناب کیپٹن (R)عارف نواز خان۔۔ کے خواب کو زندہ تعبیر کر کے دیکھانے کی جو کوشش جھنگ سے شروع کی ہے اسکی پورے پنجاب بلکہ پاکستان کیلئے ایک مثال قائم کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کا آغاز کیا ہے جو قابل تعریف ہی نہیں بلکہ ایک ماڈل کے طور پر اصلاحات متعارف کروانے کی کوشش کی ہے جس کو پورے پنجاب میں ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جھنگ میں میرٹ پر نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کے اعزاز میں تقرری سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی کی تقریب ، ۔تقریب کے حوالے سے مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر جھنگ، نواب بابر علی خان سیال چےئرمین ضلع کونسل جھنگ ، لیاقت علی انجم صدر پریس کلب جھنگ ، مہر نیاز احمد رجانہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جھنگ کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات میں سول سوسائٹی کا شامل ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پنجاب پولیس میں تبدیلی آ چکی ہے ،ڈی پی او جھنگ نے رول ماڈل کے طور پر کام کیا ہے ، عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے ڈی پی او جھنگ کی کھلی کچہریوں اور پبلک ریلیشن شپ کو مثالی قرار دیا۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے ڈی پی او جھنگ کا ویثرن اور اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ پھر ڈی پی او کا بھرتی ہونے والے کنسٹیبلان سے اس بات کا وعدہ لیناکہ آپ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے اور آپ اپنی پوری سروس میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور رنگ ، نسل قوم ، امیر و غریب کی تفریق کئے بغیر آنے والے سائلین کو عزت دیں گے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن( ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی کاوش کی بدولت ہی سے سپیرٹ (Spirit ) سکول جھنگ پولیس کے شہداء کے بچوں کو مکمل تعلیم کی مفت فراہمی اور ضلع پولیس کے حاضر سروس ملازمان کے بچوں کی فیس میں بھی 50% کمی کا بھی اعلان ،کرپشن ، غیر قانونی اور غیر آئینی مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور نہ ہی کرینگے ۔ عوام کے تحفظ کے لئے پولیس جاگ کر اور چوکس رہ کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہے ضلع پولیس کے ایک سو بیس پولیس افسران و ملازمان کو اینٹی رائٹ استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ پولیس کو مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے ، اینٹی رائٹ کا سامان استعمال کرنے ، لاٹھی چارج ، آنسو گیس وغیرہ استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ پولیومہم کے دوران سخت سکیورٹی کے انتظامات تاکہ کوئی ناخوشگوارواقع رونما نہ ہوسکے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرسخت سکیورٹی انتظامات کرناتاکہ پولیوورکرز/پولیوٹیموں کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔ ڈی پی او آفس میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو مانیٹر کرنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریسکیو15پولیس سٹی ایریامیں پولیومہم کے دوران موثرگشت کریں گے تاکہ پولیوٹیموں/ورکرزکی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایاجاسکے۔ شہریوں کی حق رسی کے لئے ڈی پی او جھنگ نے ضلع کے تمام تھانہ جات میں گریجوایٹ اور ماسٹر ڈگری کے حامل اور نیک شہرت کے افسران بطور وکٹم رسپانس آفیسرز(Victim Response Officers )تعیناتی جو کہ شہریوں کی شکایات سن کر میرٹ پر فیصلے اور ان پر اپنی رپورٹ ڈائریکٹ ڈی پی او جھنگ کو پیش کرتے ہیں ۔ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کیلئے شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا ۔ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت اور تکریم سے پیش آنااور شہریوں کو ناجائز تنگ نہ کرنا ،تھانہ جات میں تعینات VROs ، محرران اور ریڈرز کی کارکردگی جانچنے کے لئے پرفارمنس چارٹ تیار ی اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس، اپنے فرائض سے پہلو تہی کرنے والے افسران و ملازمان کے خلاف محکمانہ کاروائی، تمام تھانہ جات میں ائر کولر اور واٹر ڈسپینسرفراہمی۔ تمام تھانہ جات کے SHOs کے دفاتر کی تزئین و آرائش ، VROs کو کرائم کنٹرول اور موقعہ ملاحظہ کے لیے پٹرول ، ضمنیات اور سٹیشنری کی بروقت تقسیم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی طرف سے ضلع جھنگ کے MPAs ،MNAsاور چےئرمین یونین کونسلز ,تاجران،صنعت کار، مذہبی شخصیات، علماء کرام ،ذاکرین ،امن کمیٹی کے ممبران،کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، حلقوں میں عوامی اورانتظامی مسائل کے متعلق ڈسکس ۔ عوام کوتھانہ جات کی سطح پر جومسائل درپیش ہیں ان کوحل کرنا، موجودہ ملکی حالات اور لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال ومعاملات زیر بحث لانا، معاشرے میں منشیات وجرائم کی روک تھام اور امن عامہ کے قیام، عوام اور عوام کے نمائندوں کاتعاون ، حلقے کے نمبرداران سے میٹنگ ٹھیکری پہرہ کے نظام کوفعا ل بنانا ۔ جرائم پیشہ عناصر کا ہر صورت قلع قمع کرنا،عوام کے جان و مال کا تحفظ ،۔تھانہ جات اور چوکی جات کا ماحول عوام دوست بنانا، جہاں پر شہریوں کی عزت نفس کو یقینی بنانا، جرائم کے خاتمہ اورقیام امن کے لئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کا ر لانا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ، تمام مکاتب فکر اور شہریوں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاناان کی اولین تر جیحات میں شامل ہے ۔ تھانہ جات کے سابقہ ریکارڈ کو جلد از جلد فرنٹ ڈیسک کے سسٹم میں لائے جانے کا عمل،پولیس اور صحافیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہی بہتر اور بر وقت معلومات کا ذریعہ ہیں ،میڈیا اور صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں جو حالات و واقعات سے عوام کو با خبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔صحافیوں کی ملکی و قومی و علاقائی سطح پر خدمات کا اعتراف کرنا ۔ میڈیا اور پولیس کے تعلقات کو مثالی بنانا۔ ۔میڈیا اور پولیس کے مابین ورکنگ شپ میں مزید بہتری کے لئے ماہانہ میٹنگز کا انعقاد کروانا،قانون کی خلاف ورزی پر شام کے اوقات میں چالان کے جرمانے کی ادائیگی کیلئے عوام کی سہولت کی خاطر ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر میں کولیکشن سنٹر بنا دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور رات گئے تک چالان کی رقم کو جمع کروایا جا سکتا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے، عوام کے تحفظ کے لئے پولیس جاگ کر اور چوکس رہ کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہے ،اور قوم اور معاشرے کی طرف سے آپ پر صرف ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ ہے تعلیم،تعلیم کے بغیر معاشرتی اصلاح نا ممکن ہے ،تعلیم دینی ہو یا دنیاوی دونوں کا مقصد انسان کو بدلنا ہے ،ضلع کی عوام کا دکھ سکھ اپنا سمجھتا ہوں،دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو محنت کو اپنا شعور بنا لیتی ہیں،ایک اعلیٰ منتظم کی حیثیت سے کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی کارکردگی زندہ جاوید رہے گی۔ جس نے پولیس اور عوام کا آپس کا رشتہ مضبوط کیا اور اعتماد کو بحال کیا کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک نے فوجی تربیت کی بدولت آج پنجاب پولیس میں جھنگ کی عوام کی طرف سے علامہ اقبال کے خطاب سے نوازا گیا ہے میری نظروں میں انسان کے روپ میں فرشتہ صفت ہیں ان کے اندر ایک سپاہی کا درد،تکلیف کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ان کی تقاریر سن کر اندر کا انسان جاگ جاتا ہے ایک نڈر ،بے باک،ایماندار،فرض شناس،میرٹ پسند،کہنہ مشق پولیس آفیسر اورمصنف کے علاوہ ایک مذہبی سکالر بھی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرکے ہی عظیم پاکستان کا وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اور اس خواب کو تعبیر سے ہمکنار کرنے کیلئے کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ نے جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ تاریخ کے اوراق پر سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور انشاء اللہ ضلع جھنگ میں یہ خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *