نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں اجلاس۔

لاہور جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں سیاسی صورت حال پر اہم مشاورت اور فیصلے کیے گئے۔ قائد ن لیگ میاں نوازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت اہم رہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات اور نگران سیٹ سے متعلق غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ سے زائد جاری رکھنے والے مشاورتی اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشدید شاہ سے نگران سیٹ اپ پر ہونے والی ملاقاتوں کےبارے میں بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *