لیگی رہنما طلحہ برکی کیخلاف کیس کی سماعت، چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ کی تصویرکے بغیرشہرخاموشاں کی تشہیرکاحکم

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لیگی رہنما طلحہ برکی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کن معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ لیگی رہنما نے کہا کہ میں صرف حلقہ میں لوگوں کے مسائل سنتا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں سمجھا تھا شاید توقیرشاہ والے کام آپ کرتے ہیں لوگوں کو اپنے پیاروں کودفنانے کےلئے جگہ نہیں ملتی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ حکومت نے شہرخاموشاں کے نام سے جگہ لے رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو وزیراعلیٰ کی تصویر کے بغیر شہرخاموشاں کی تشہیر کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ چیف سیکرٹری صاحب !اشتہار پر وزیراعلیٰ کی تصویر نظر نہ آئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *