ڈیفنس ویلفئیر سوسائٹی لاہور کی جانب سے ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر کے طالب علموں میں تقسیم انعامات کی تقریب

ڈیفنس ویلفئیر سوسائٹی ڈی ایچ اے لاہور کی سالانہ جنرل میٹنگ کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی جس میں تنظیم کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے عہدے داران کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ تنظیم ہذا کے زیر تحت چلنے والے ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر والٹن سے فارغ التحصیل ہونے والی بچیوں اور بچوں کے ساتھ اساتذہ کو اعزازی شیلڈیں اور انعامات دئےے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی قرشی انڈسٹریز کے روح رواں محمد اقبال قرشی،شیخ نعیم،انجینئر ڈاکٹر یونس اپل،اور میاں آصف وحید تھے۔ اس موقع پر محمد اقبال قرشی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئےٹیکنیکل ایجوکیشن کو پرموٹ کرنا ہوگا یورپ کی ترقی میں تعلیم اور خیراتی اداروں کا نمایاں ہاتھ ہے لہذا سرمایہ داروں اور صاحب حیثت لوگوں کو انسانیت کی بقا اور فلاح کے لئے کار خیر میں حصہ لینے سے گریز نہیں کرنا چاہئے۔مرحبا لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور سینئیر وائس پریزیڈنٹ حکیم محمد عثمان نے تنظیم کے فلاحی منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے کے رہائیشیوں کی مدد سے چلنے والا یہ ادارہ مستحق بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے ۔تقریب سے ڈیفنس ویلفئیر سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل نے اس موقع پر تنظیم کے بانی حاجی انعام الٰہی اثر مرحوم اور شیخ محمد نعیم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے ڈیفنس ویلفئیر سوسائٹی کے تحت ٹیکنیکل سنٹر کی تعمیر و قیام میں اہم کردارادا کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *