لاہورہائیکورٹ، صوبائی وزیررانامشہود کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست مسترد

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے پی پی 149 اور پی پی 150 کی حلقہ بندیوں کو عدالت میں چیلنج کررکھا تھا. درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 149 اور پی پی 150 کی حلقہ بندیوں میں تبدیلی بددیانتی پر مبنی ہے. عدالت سے استدعا ہے کہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس شاہد کریم نے رانا مشہود کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *