موسم گرما کی تعطیلات نہ کرنے پر5سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ.

ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم گرما کی تعطیلات کے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے گذشتہ روز پانچ سکولوں کی رجسٹرریشن منسوخ کردی ۔ مذکورہ سکولوں نے گرمی چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا تھا اور حکومتی احکامات اور وارننگ کے باوجود پانچ دن سے سکول کھولا ہوا تھا۔ ۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر کئی سکولوں کے خلاف بھی ایکشن زیر غور ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *