پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو ٹاک شو کے دوران تھپڑ دے مارا

نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران نعیم الحق نے دانیال عزیز کی جانب سے چور کہنے پر تھپڑ دے مارا تاہم پھر میزبان منیب فاروق نے بیچ بچاوکروایا جس کے بعد دانیال عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والوں میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ غلطی کر کے معافی مانگ سکیں یہ نوجوانوں کو تھپڑ مارنے کی تعلیم دے رہے ہیں۔ پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات سرے سے ہی جھوٹ ہے ان کے الفاظ خالی ہیں ان میں کوئی معنی نہیں ہے جب یہ باتیں بین لااقوامی پلیٹ فارم پر کی جائیں تو لوگ ہنسنا شر وع ہو جاتے ہیں۔

پروگرام کے دوسرے مہمان تحریک انصاف کے نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ جڑ دیا. جس پر پروگرام کے میزبان نے بیچ بچاﺅ کروایا جس کے بعد دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والوں میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ غلطی کر کے معافی مانگ سکیں یہ نوجوانوں کو تھپڑ مارنے کی تعلیم دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان اکثر بلنڈر مارتے ہیں آج تک جتنے الزامات انہوں لگائے ہیں ان میں اس ایک کا بھی ثبوت نہیں دے سکے ۔ عمران خان کا 100دن کا ایجنڈا ایک خفیہ ایجنڈا ہے جس کیلئے عوام کو تیار کیا جا رہاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *