ساحر لودھی آپ کو شرم آنی چاہئے، آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں؟ جسٹس شوکت صدیقی

اسلا م آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن کیس کی سماعت کی. دوران سماعت اداکار ساحرلودھی اور نبیل پیش ہوئے. جسٹس شوکت صدیقی نے ساحرلودھی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساحرلودھی آپ کو شرم آنی چاہئے، آپ بچیوں کو ڈانس کرواتے ہیں ؟ اس پر اداکارہ ساحر لودھی اور نبیل نے عدالت سے معافی مانگ لی، جسٹس شوکت صدیقی نے معافی قبول کرلی گئی اورعامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کانوٹس واپس لے کرمعاملہ پیمرا کو بھیج دیا۔ جسٹس شوکت صدیقی دوران سماعت آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *