آج کا موسم کیسا ہو گا ؟

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا ئی ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہوا، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر، پڈعیدن میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ شہید بے نظیر آباد ، موہنجوداڑو، روہڑی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *