کشمش کھانے کے فائدے

بچوں کی نشوونمامیں غذااہم کردار اداکرتی ہے۔ جتنی اچھی یعنی صحت بخش اور متوازن غذا آپ اپنے بچے کودینگے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانا رہے گا۔ کشمش ایک مشہور میوہ ہے جس کاشمار عام طورپر ڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔کشمش انگورسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پرکشمش کی شکل اختیارکرلیتاہے۔ بڑے انگورجس میں دانہ یعنی بیج ہوتاہے اورعموماً وہ بیل پرپک کرہی خشک ہوجاتے ہیں تو وہ منقٰی کہلاتے ہیں۔ کشمش ہو یا منقٰی دونوں ہی انگورسے تیار ہوتے ہیں اورحسن وتندرستی کے ضامن ہیں۔

بچوں کی خوراک میں روزانہ کشمش کا استعمال نہایت مفید ہے ساتھ ہی بچوں کے مخصوص مسائل کے حل کے لئے ذیل میں دیئے گئے طریقہ کار اپنائے جاسکتے ہیں جومحفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہیں۔

1۔دانت نکالنے کی تکلیف
ایسے دودھ پینے والے بچے جودانت نکال رہے ہوتے ہیں انھیں کافی تکلیف ہوتی ہے اسی لئے ان کے لئے کشمش باریک پیس کرشہد میں ملاکراستعمال کرنانہایت مفید رہتاہے۔

2۔ قبض کی شکایت
بچوں کوبھی عموماً قبض کی شکایت ہوجاتی ہے اور یہ بیماری صحت کی دشمن ہے اسی لئے اگر کشمش یا منقٰی کودھوکر رات پانی میں بھگو کرصبح پانی پلاکرمنقٰی کھلا دیں تو یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ اگر بچہ بھیگی ہوئی کشمش نہ کھائے تو خالی ہی کھلا دیں اس سے بھی قبض میں فائدہ ہوتاہے۔

3۔ صحت اور تندرستی کے لئے
ہرماں اپنے بچے کوصحت مند اورتوانا دیکھناچاہتی ہے۔ دوچمچ سبز کشمش اوربارہ عدد بادام رات کوپانی میں بھگوکرصبح کشمش اور بادام (چھیل کر) دودھ کے ساتھ بچوں کوکھلادیں تو بچے حسین اورتندرست ہوجائیں گے لیکن اس نسخہ پرباقاعدگی سے تین مہینے تک عمل کریں۔

4۔ ہلکے بال
آج کل بچوں کے بال گھنے نہیں نکلتے بلکہ گنج پن نظر آتاہے۔ اگر ایک کپ کشمش اورآدھاکپ ایلوا(پنسار کے پاس آسانی سے مل جاتاہے یہ ایلوویرا کاگوداہوتاہے جوخشک ہونے کے بعد ایلوا کہلاتاہے) لے کردونوں کوباریک پیس کرپانی کی مدد سے پیسٹ تیار کرکے اسکیلپ پرلگائیں تونہایت خوبصورت بال آجائیں گے۔

5۔کھانسی
بچوں میں کھانسی کی شکایت عام ہے ۔ بادام ، ملیٹھی اورمنقہ (بیج نکال لیں) ہم وزن لے کر پیس کرچنے کی دال کے برابر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اورایک گولی منہ میں رکھ کوچوسیں(تین دن تک) تو کھانسی میں فائدہ ہوتاہے۔

6۔ کیاآپ کابچہ تھکاتھکارہتاہے؟
کشمش کے مسلسل استعمال سے بچوں کے جسم میں طاقت اور توانائی آتی ہے۔ اگر آپ کابچہ بھی سست اورتھکاتھکارہتاہے تو اسے کشمش کھلائیں۔اس سے دل اوردماغ مضبوط اوربچہ تواناہوجاتاہے۔

7۔خون کی کمی
بہت سے بچوں میں کمزوری کی وجہ خون کی کمی بھی ہوتی ہے ۔ ایسی صورت میں کشمش یاکشمش کے لڈوبناکربچے کوکھلائیں۔ایک کپ کھجورکی گھٹلی نکال کرایک چمچ آئل میں بھون کراس میں آدھاکپ کشمش اورحسب ضرورت اور پسند میوہ جات شامل کرکے لڈوبناکربچوں کوکھلائیں تاکہ بچے صحت مند اورچاک وچوبند رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *