ڈان لیکس میں پرویز رشید کوسز انہیں دینی چاہئے تھی. مریم نواز

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزاد ی مریم نواز نے ڈان لیکس میں پرویز رشید کی سزا کو بلا جواز قرارد ے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی تو پرویز رشید کو سزا کیوں دی گئی؟ مریم نواز کا پرویز رشید کی سزا کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز رشید کو سزا نہیں ہونی چاہئے تھی۔ واضح رہے ڈان لیکس کی متنازعہ خبر کے بعد پرویز رشید کووزیر اطلاعات و نشریات کی وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *