رمضان المبارک کے پہلے ہفتے درجہ حرارت کتنے ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات نے ملک میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کیے ہیں جب کہ رمضان کا پہلا ہفتہ گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے،پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دے گا، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں کل موسم ابرآلود ہوگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کوشام 4 بج کر 49 منٹ پر ہو جائے گی، 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8بج کر 11منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا جب کہ امریکا اور کینیڈامیں اسلامی کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *