نوازشریف کی بھارت کیساتھ اتنی دلچسپی کیوں ہے: فوادچودھری

پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی لندن میں پراپرٹیزاور ملک میں ہونے والے سانحات کا علم نہیںلیکن ہندوستان میں ہونے والے دھماکوں کا پتہ ہے۔ فوادچودھری نے پریس کانفرنسس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے اپنے بیان میں وہی کہا جو بھارت کہہ رہا ہے. ن لیگ کا ورکر بھی نوازشریف کے بیان سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس سے پہلے بھی یہ باتیں کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ریاست کے ساتھ وفا دارنہیں وہ اپنی جماعت کیساتھ وفادار نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کمیشن بنانے کی بات اس لیے کررہے ہیں کہ پاناما کیس سے توجہ ہٹے، کمیشن اس وقت بنائے جاتے ہیں جب آپ پاورمیں ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف کوکارگل کا دکھ ہے، سیاچن کا دکھ نہیں ہے۔ بلوچستان سے بھارتی جاسوس کلبھوشن پکڑاگیا۔ بھارت میں پاکستان کاحاضرسروس افسر پکڑاجاتاتو ان کی یہی پالیسی ہوتی؟ نواز شریف کو ملک میں ہونے والے سانحات کا علم نہیں، بھارت میں دہشتگردی کا پتا ہے۔ ہمیں معلوم ہوناچاہیے کہ نوازشریف کی بھارت کیساتھ اتنی دلچسپی کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسن، حسین اورمریم نواز کے اثاثوں کی تحقیقات ضروری ہیں۔ نوازشریف بھارتی لابی کیساتھ اتنے جڑے کیوں ہیں، آخرکیا ایسی دلچسپی ہے؟ نوازشریف پاناما پیپرزکیس کے نتیجے کوثبوتاژکرنا چاہتے ہیں۔ کیا محب وطن شخص ایسا کرسکتا ہے کہ ریاست پرپابندیوں کیلیے دشمن ملک کا آلہ کاربن جائے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف اب بھی کلبھوشن کو دہشت گرد کہنے کوتیار نہیں، نوازشریف کو یہ نہیں معلوم کہ ان کی پراپرٹیز کیسے بنیں۔ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے نوازشریف کے بیان کی مذمت کافی نہیں ہے۔ بھارت عالمی سطح پرپاکستان کے خلاف مہم چلار ہاہے. نوازشریف نے ریاست اوراداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیان دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہدخاقان عباسی ریاست سے زیادہ نواز شریف کا وفادارثابت ہونے کی کوشش کررہے ہوں۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ اپنے بیان پرقائم ہیں، شاہدخاقان کہتے ہیں نوازشریف کابیان توڑمروڑکر پیش کیاگیا۔ شاہدخاقان عباسی ملک کےخلاف بیانیے کاحصہ بنے ہوئے ہیں، عمران خان پاکستان کے اداروں اور قوم کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *