بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر دو اطراف سے حملہ، مارٹر گولوں کی یلغار

بھارت جنگی جنون سے باز نہ آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایک بجے کے قریب بجوات اور ہرپال سیکٹرز پر مارٹر گولوں سے یلغار کردیجس کے نتیجہ میں 5سالہ بچی نرگس اور 70سالہ فضلاں بی بی سکنہ پل بجواں شہید ہوگئیں۔ جبکہ 30سالہ پرویز احمد، 62سالہ محمد اکرم، 30سالہ عبدالحمید، 70سالہ پولے شاہ،21سالہ علی رضا،70سالہ نوری ،60سالہ شمیم اختر،70سالہ رفیق، 23سالہ نوید ،25سالہ شمس الدین،45سالہ محمد اشرف،38سالہ خالد غلام رسول ،45سالہ صفیہ بی بی ،8سالہ اویس، 10سالہ سفیان، 50سالہ رحمت ،18سالہ سلمان، 3سالہ نشاط فاطمہ، 62سالہ بیگم بی بی،40سالہ سلیماں بی بی ،50سالہ ارشاد بی بی ،38سالہ خالد ،30سالہ فرید، 55سالہ شبیر، 45سالہ مسرت شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں اکثر کا تعلق پل بجواں او رکچھی ماند سے ہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بھارتی فوجی اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے کچی ماند، پُل بجواں، ڈیرہ گجراں، دیوان پورہ،بھٹولی، ککراں،جنگلورہ، پھوکلیان اورہیل بجواں شدید متاثر ہوئے۔ اور شہریو ں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا جبکہ درجنوں پالتو جانورہلاک اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پاک فوج اور ریسکیو 1122کی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا ہے جبکہ شہید ہونے والی 70سالہ فضلا ں بی بی کو نماز جنازہ کے بعدگاؤں مچھرالہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *