بیٹے نےوالد کا وعدہ پورا کیا مگر ان کے مرنے کے بعد۔

یوں تو دنیا میں رہتے ہوئے اکثر لوگ اپنے پیاروں کو مہنگے ترین تحفے دیتے ہیں لیکن جناب نائجیرین نوجوان نے اپنے والد کو تحفہ دینے کا وعدہ پورا کیا مگر ان کے مرنے کے بعد۔ جی ہاں، یہ مناظر نائجیریا کے گاؤں میں دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان نے اپنے والد کو گاڑی دینے کا وعدہ کیا تاہم وہ والد کی زندگی میں یہ وعدہ پورا نہ کر سکا اور یوں اپنے والد کی ڈیڈ باڈی کو تابوت میں دفنانے کے بجائے 66ہزار پاؤنڈز مالیت کی بی ایم ڈبلیومیں رکھا اورپھر ڈگر مشین کے ذریعے گڑھے میں اُتار کر دفنا دیااور وعدہ پورا کردکھایا۔

یوں گاڑی میں دفنانے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس پر لوگ جہاں حیران ہیں وہیں مختلف بیانات بھی دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *