لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ

پنجاب کے مختلف شہروں میں لزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، بہالپور اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد عید کی خوشیاں منانے میں مصروف شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز زمین میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *